پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز پرسوں میٹرک کے نتائج کا اعلان کا اعلان کرینگے

پیر 18 جولائی 2016 13:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کل ( بدھ ) کو میٹرک کے نتائج کا اعلان کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان آج منگل کو کیا جائے گا اور اگلے روز ان طلبہ کوسرٹیفکیٹس اور انعامات دینے کی تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔ترجمان کے مطابق نتائج موبائل فون کے ذریعے بھی معلوم کیا جا سکے گا۔موبائل سے نتائج معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر”بورڈ کوڈ”پر بھیجنا ہوگا ۔جسکے مطابق گوجرانوالہ800299،راولپنڈی800296،لاہور80029،فیصل آباد800240،بہاولپور800298،سرگودھا800290،ڈیرہ غازی خان 800295، ساہیوال 800292 اور ملتان کا کورڈ800293ہے۔

متعلقہ عنوان :