Live Updates

عمران خان جمہوری نظام کے خاتمہ کیلئے ہر کوشش کرچکے مگر عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا‘ رانا بابر حسین

پیر 18 جولائی 2016 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری نظام کے خاتمہ کے لئے ہر کوشش کرچکے ہیں مگر عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا، اب20جولائی کو ہونے والے اجلاس میں بھی تحریک انصاف کے قائدین عمران خان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان روز وزیراعظم بنے کا خواب دیکھتے ہیں مگر ان کایہ خواب پورا نہیں ہوگا اور عوام مسلم لیگ ن کی ہی حمایت کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے اور اسی وجہ سے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ، اقتدار کی لالچ میں عمران خان جمہوری نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،ہم پر تنقید کرنے والے اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتے ،عمران خان نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں وہ اپنے طویل دھرنے کی ناکامی سے ہی سبق سیکھیں ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں ابھی تک بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکے،وہاں کے عوام تین سالوں سے ان مسائل کے حل کے منتظر ہیں مگر عمران خان کو عوام کے مسائل کی پروا نہیں ہے ،انہیں وفاق میں اقتدار میں آنے کی فکر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :