صوبہ بھرمیں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا حتمی پروگرام مرتب کر نے کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل
پیر 18 جولائی 2016 13:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا حتمی پروگرام مرتب کر نے کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، یوم آزادی کی یہ تقریبات یکم اگست سے ہی شروع ہو جائیں گی، یونین کونسل ، تحصیل ، ضلع اور صوبائی سطح پر سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز میں تقریری و تحریری مقابلے، سپورٹس اور سیمنارز، سمپوزیمز،مشاعرے، ملی ترانوں و مصوری کے مقابلے، قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ پڑھنے کی تقاریب اور میڈیا پراس روز کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، صوبہ کا ہر ضلع بھی اپنی مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا فلو ٹ بھی تیار کرے گا،اضلاع کی سطح پر مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے افراد کو سند فضیلت عطا کی جائیگی، یوم آزادی پر موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، عوام دوست اقدامات اور پالیسیوں سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.