شارجہ:کپڑے میں لپٹے نوزائیدہ بچے کو مقامی شہری کی اطلاع پر بچالیا گیا

پیر 18 جولائی 2016 13:24

شارجہ:کپڑے میں لپٹے نوزائیدہ بچے کو مقامی شہری کی اطلاع پر بچالیا گیا

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): شارجہ کے علاقے الرملہ میں کپڑے میں لپٹے ایک نوزائیدہ بچے کو مقامی شہری کی اطلاع پر معجزانہ طور پر بچالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الرملہ کے ایک گھر کے قریب ٹیرس سے ایک ڈبے کے اندر سے بچے کے رونے کی آواز آ رہی تھی .جس پر وہاں موجود ایک شخص نے ڈبے کوکھولا تو اس کے اندر کپڑے میں لپٹا ایک خوبصورت نوزائیدہ بچہ تھا ۔

مذ کورہ شخص نے شارجہ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی. شارجہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نوزائیدہ بچے کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ الرملہ ایک گھر کے قریب ٹیرس سے ایک ڈبے کے اندر سے بچے کے رونے کی آواز آ رہی تھی .جس وہاں موجود ایک شخص نے ڈبے کوکھولا تو اس کے اندر کپڑے میں لپٹا ایک خوبصورت نوزائیدہ بچہ تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوزائیدہ بچے کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے نوزائیدہ بچے کو کسی نے کپڑے میں لپیٹنے کے بعد ڈبے میں بند کر کے کھلی جگہ رکھ دیا ۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ میں نوزائیدہ بچے کا بچ جانا معجزے سے کم نہیں ہے۔نوزائیدہ بچے کو پولیس نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ جبکہ اسکے فنگر پرنٹ اور ڈی این لیا جا رہا ہے ۔ تا کہ اس کو یہاں پھینک کر جانے والوں کو پتہ کیا جا سکے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی طبیعت ٹھیک ہونے تک ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ اسکے بعد اسے سوشل سروس ڈپارٹمنٹ بھیج دیا جائے گا۔
ذ