آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا ،بلوچستان کے کئی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 18 جولائی 2016 13:06

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا ،ژوب، سبی، نصیر آباد ،فاٹا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی ،چکوال ،لاہور ،گجرات ،بھکر، ملتان ،ڈیرہ اسماعیل خان کے گردونواح میں تیزبارش کے بعد موسم خوگوار ہپو گیا جبکہ کئی علاقوں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا ،بلوچستان کے علاقوں ژوب، سبی، نصیر آباد کمالیہ،فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور بعض پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔