دبئی: القصیص پولیس نے ماں کے بے جا تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو بازیاب کروالیا

پیر 18 جولائی 2016 12:56

دبئی: القصیص  پولیس نے ماں کے بے جا تشدد  کا نشانہ بننے والی بچی کو بازیاب ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): دبئی پولیس نے ماں کے بے جا تشدد کی رپورٹ کرنے والی 12سالہ بچی کو گھر سے بازیاب کروا کر کیئر سینٹر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق القصیص پولیس اسٹیشن کو ایک 12سالہ بچی کی طرف سے شکایت موصول ہو ئی کہ اس کی ماں اس پر بے پناہ تشدد کرتی ہے ۔ اور اسے اس سے بچایا جائے ۔ دبئی پولیس نے بچی کی اطلاع پر اس گھر پر کاروائی کی اور بچی کو اس کی ماں سے بازیاب کروالیا ۔

بچی نے پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ اپنی ماں کے پاس نہیں رہنا چاہتی کیونکہ وہ اس پر بیجا تشدد کرتی ہے ۔ جس پر پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بچی کو مقامی کئیر سنٹر منتقل کر دیا۔ جبکہ بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا۔ بچی کی ماں کے خلاف تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ خاتون جرائم پیشہ ہے ۔

(جاری ہے)

اور دبئی پولیس کو متعدد مقدامات میں مطلوب بھی ہے ۔

دبئی پولیس نے ماں کے خلاف بچی کو زدکوب کرنے اوربیجا تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔القصیص پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل احمد ثانی بن غلیطہ نے مقامی اخبار کے رپورٹر کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پولیس نے چار بچوں کو ان کے ماں باپ کے گھر سے بیجا تشدد کی روپورٹ آنے پر بازیاب کروایا۔ جس کے بعد مذکورہ بچوں کو کئیر سنٹر منتقل کر دیا گیا۔