غیرت کے نام قتل ،پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 21جولائی کو طلب

پیر 18 جولائی 2016 12:33

اسلا م آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی۔2016ء) غیرت کے نام قتل کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پراتفاق رائے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 21جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے کے بعدبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون زاہد حامد کی صدارت میں ہوگاجس میں سینیٹ سے منظور کردہ پیپلزپاٹی کے دو بلو ں کا جائزہ لیا جائیگا۔

اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق سینیٹر صغری ٰ امام کے ترمیمی بل اورسینیٹر فرحت اللہ بابر کا جنسی تشدد کی روک تھام کا ترمیمی بل بھی زیر غور آئیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بلوں پر جے یو آئی ف کے اعتراضات تھے جنھیں دور کرلیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی صورت میں دونوں بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :