لارڈز ٹیسٹ میں‌پاکستان کی کامیابی ، ایدھی رضاکاروں‌کا قومی ٹیم کو زبردست خراج عقیدت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 12:22

لارڈز ٹیسٹ میں‌پاکستان کی کامیابی ، ایدھی رضاکاروں‌کا قومی ٹیم کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے ایدھی رضاکاروں نے بھی انہیں کے انداز میں پش اپس لگائے اور قومی ٹیم کو سیلوٹ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایدھی رضا کاروں کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی جانب سے اپنی جیت کو ایدھی کے نام کرنا قابل تحسین بات ہے۔ ایدھی رضاکاروں نے کہا کہ قومی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ملک بھر کا نام روشن کیا۔ قومی ٹیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایدھی رضا کاروں نے پش اپس لگانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو سیلوٹ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :