بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے خود اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 12:15

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے خود اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی شادی ہمیشہ ہی سے ان کے مداحوں اور پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔ سلمان خان کی اپنی زندگی میں تو کافی گرل فرینڈز رہی ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ ان کی موجودہ گرل فرینڈ لولیا وانتر ہی ان کی بیوی کا درجہ حاصل کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی آٹو بائیوگرافی کی بُک لانچ کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان سے ان کی شادی سے متعلق ثانیہ مرزا ہی نے سوال کر دیا۔

جس پر سلمان خان نے کچھ وقفہ لیکر سوچا اور پھر 18 نومبر کی تاریخ دے دی۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ 18 نومبر گذشتہ 20 سے 25 نومبر سے چلی آ رہی ہے لیکن ابھی سال سے متعلق علم نہیں ہو سکا کہ کس سال میں اور کس سال کے 18 نومبر پر شادی ہو گی۔ سلمان خان کے اس تاریخ کے اعلان کے بعد ان کے مداحوں کو کچھ تو حوصلہ ملا ہے کہ سلو بھائی اور بالی وڈ کے دبنگ خان پوری زندگی ہی کنوارہ رہنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :