افغان سرحدی علاقے میں نیٹو کی بمباری،چارپاکستانیوں سمیت30 افراد ہلاک

پیر 18 جولائی 2016 12:04

ہلمند/چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) بلوچستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں نیٹو فور سز کی بمباری سے چارپاکستانیوں سمیت30افرادہلاک ہوگئے،ہلاک افرادکاتعلق چاغی اورنوشکی سے ہے ،ہلاک ہونے والے افرادمبینہ طورپر منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھے،حملوں کے نتیجے میں متعددگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں تاہم گاڑیوں کی تعدادمعلوم نہیں ہوسکی،نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز افغان سرحدی علاقے میں نیٹو فورسز کی بمباری تقریباً 20کلو میٹر افغان علاقے میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں چارپاکستانیوں سمیت 30افراد ہلاک ہوگئے ،حملوں کے نتیجے میں متعددگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں تاہم گاڑیوں کی تعدادمعلوم نہیں ہوسکی،ہلاک افراد کاتعلق نوشکی اور چاغی سے بتایا جاتا ہے جن میں سے ایک شخص مزار خان کی تدفین چا غی میں کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بمباری میں ہلاک افراد مبینہ اسمگلرز تھے ۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تیس افراد میں سے چارکا تعلق پاکستان سے تھا،اورنیٹو طیاروں نے انہیں خفیہ اطلاعات پر نشانہ بنایا،معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ دودن قبل افغان صوبہ ہلمند کے ایک علاقے میں اس وقت پیش آیا جب منشیات کی اسملگنگ میں ملوث یہ تمام افرادبھاری منشیات لیکر پاک افغان بارڈر کے قریب بند تیمورکا صحرائی علاقہ کراس کررہے تھے،چاغی ڈپٹی کمشنر قدیر پرکانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس حملے میں چارپاکستانی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :