راولپنڈی ،اڈیالہ جیل میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

پیر 18 جولائی 2016 11:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیر کی صبح قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل حکام کے مطابق قتل کے دو مجرموں طاہر حسین اور چن زیب کو پیر کی صبح پھانسی دیدی گئی۔ دونوں مجرموں نے 2003 میں تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو قتل کردیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق پھانسی دینے کے بعد دونوں مجرموں کی موت کی تصدیق ہونے پر نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :