دبئی: لندن سے فرار ہو کر دبئی آنے والے قاتل کو پکڑوانے والے کے لیے 100,000درہم کی انعامی رقم مختص

پیر 18 جولائی 2016 11:51

دبئی: لندن سے فرار ہو کر دبئی آنے والے قاتل کو پکڑوانے والے کے لیے 100,000درہم ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء):مغربی لندن میں اکیس سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار نے والے شخص شین اوبرائن کے بارے میں شعبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ قتل کرنے کے بعد بھاگ کر دبئی آ گیا ہے ۔ قتل کے بعد شین اوبرائن کو سب سے پہلے لندن کے ہی نواحی علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ لیکن تازہ ترین معلومات کے مطابق وہ لندن سے دبئی آن پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

لندن پولیس نے اس کی تلاش میں مدد کرنے والوں کے لیئے 20,000پاؤنڈز (100,000درہم ) انعام کا اعلان کیا ہے۔ واضع رہے کہ شین او برائن نے اکتوبر 2011میں ایک اکیس سالہ نوجوان کو فیلڈ اینڈ روڈ پر بڑی بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد شین اوبرائن کو متعدد جگہ دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ لیکن لندن پولیس کو اس پر شک ہے کہ وہ دبئی میں ہے ۔ اس کی نقل وحمل میں معاونت کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جن کی طرف سے دی گئی معلومات کی روشنی میں لندن پولیس آگے بڑھ رہی ہے۔