ریاض:سعودی شہری نے کھانے کی ڈیلیوری میں تاخیر پرفاسٹ فوڈ کےغیر ملکی ملازم کو گولی ما رکر قتل کر دیا

پیر 18 جولائی 2016 11:32

ریاض:سعودی شہری نے کھانے کی ڈیلیوری میں تاخیر پرفاسٹ فوڈ کےغیر ملکی ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء): سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ پر ایک سعودی شہری نے ریسٹورینٹ کے غیر ملکی ملازم کی طرف سے کھانے کی ڈیلیوری میں تاخیر ہونے پر تعیش میں آکر پستول کے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ غیر ملکی ملازم کو گولی مارنے کے بعد ملزم اطمینان سے ریسٹورینٹ سے چلا گیا۔ واقعہ کے فوراََ فاسٹ فوڈ کے ایک ملازم نے پولیس ڈپارٹمنٹ اطلاع دی ۔

پولیسڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کی طرف سے فائر کیئے جانے کے بعد غیر ملکی ملازم موقع پر ہی جا بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے کھانے کی ڈیلیوری میں تاخیر ہونے پر غیر ملکی ملازم کو تعیش میں آکر پستول کے فائر سے قتل کیا۔ پولیس نے ریسٹورینٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد ملزم کی شناخت کر لی ۔جس کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپلوڈ ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی کثیر تعداد نے سعودی شہری کے اس عمل پر شدید تنقید کی ہے ۔اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ متعدد سعودی شہریوں نے کہا ہے کہ سعودی شہری کے اس عمل سے مملکت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ اسلیئے اس کو سخت سے سخت سزا ملی چاہیئے .