صوابی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جولائی 2016 10:41

صوابی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) : صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما شعیب خان صوابی کے گاؤں یار حسین میں اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ڈیرے میں گھُس کر حجرے میں بیٹھے شعیب خان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شعیب خان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے ۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب خان کی ہلاکت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ پولیس نے شعیب خان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیاہے ۔ اہل خانہ ذرائع کے مطابق شعیب خان کی نماز جنازہ صبح 11 بجے مقامی گاؤں میں ادا کی جائے گی ۔