Live Updates

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ‘سینیٹر سراج الحق سے ملاقات ‘اپوزیشن کو استعفے دینے کی تجویز دیدی

یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی ‘ طیب اردوان اور نواز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے‘پاکستان میں فوج آئی تو لوگ ٹینکوں کے آگے نہیں لیٹے گے بلکہ لوگ مٹھائی لے کر نکلیں گے‘ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 جولائی 2016 23:47

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ‘سینیٹر سراج الحق سے ملاقات ‘اپوزیشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات ‘اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوشش تیزکر دیں جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سر برا ہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہو کر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی ‘ طیب اردوان اور نواز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے‘پاکستان میں فوج آئی تو لوگ ٹینکوں کے آگے نہیں لیٹے گے بلکہ لوگ مٹھائی لے کر نکلیں گے‘ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لاہور میں اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا یکم اگست سے تیس اکتوبر تک حکومت کے خلاف بھرپور تحریک کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوران اپوزیشن کو اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تجویز بھی دوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کی خواہش ہے کہ کوئی آئے اور انہیں گھر بھیج دے لیکن ہم کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرتے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ اس ملک میں ٹرک نکلے تو چودھری نثار اور شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو کو شریک کرکے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ شیخ رشید احمد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق اور لیاقت بلوچ سے ملاقا ت جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات