Live Updates

وزیراعظم نواز شریف 2018میں اپنی کارکردگی لے کر عوام کے پاس جائیں گے جبکہ عمران خان سازشیں اور مذموم مقاصد کی پوٹلی لے کر عوام کے پاس جائیں گے ، خان صاحب بغاوت ترکی میں ناکام ہوئی اور آپ کو پسینے پاکستان میں آرہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اتوار 17 جولائی 2016 23:33

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف 2018میں اپنی کارکردگی لے کر عوام کے پاس جائیں گے جبکہ عمران خان سازشیں اور مذموم مقاصد کی پوٹلی لے کر عوام کے پاس جائیں گے ، خان صاحب بغاوت ترکی میں ناکام ہوئی اور آپ کو پسینے پاکستان میں آرہے ہیں ۔

اتوار کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف 2018میں کارکردگی لے کر عوام کے پاس جائیں گے ،عمران خان سازشیں اور مذموم مقاصد کی پوٹلی لے کر عوام کے پاس جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب بغاوت ترکی میں ناکام ہوئی اور آپ کو پسینے پاکستان میں آ رہے ہیں ۔ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام پر خان صاحب کیوں پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب جان لیں کہ شارٹ کٹ سے اقتدار نہیں ملتا ۔ جمہوری نظام میں عوام کی خدمت کرنا ہوتی ہے ، بنی گالہ میں بیٹھ کر عیاشی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)2018کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو گی اور عمران خان اس وقت بھی غیر جمہوری قوتوں کی راہ دیکھ رہے ہوں گے ۔ خان صاحب پاکستانی عوام کے جمہوریت پسندی پر ماتم منا رہے ہیں ۔ وہ 126دن تک دھرنے عوام کی شرکت کے لئے منتیں کرتے رہے لیکن کوئی نہیں آیا ۔چند مفاد پرستوں کے علاوہ پاکستان کی عوام نے جمہوریت کا ساتھدیا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ غیر جمہوری قوتیں عمران خان جیسے لوگوں کے بھیس میں ہی آتی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات