لارڈزٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو75رنزسے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
283رنزکے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم207رنز پر ڈھیر ہو گئی مین آف دی میچ یاسرشاہ نے دوسری اننگزمیں چار وکٹیں حاصل کرکے میچ میں دس کھلاڑیوں کو پویلین بھجوانے کااعزاز اپنے نام کیا
اتوار 17 جولائی 2016 22:09
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء)پاکستان نے لارڈزٹیسٹ میں انگلینڈ کو75رنزسے شکست دیکرتاریخی فتح حاصل کرتے ہوئیسیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،283رنزکے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم207رنزپرڈھیر ہوگئی،یاسرشاہ نے دوسری اننگزمیں چار وکٹیں حاصل کرکے میچ میں دس کھلاڑیوں کو پویلین بھجوانے کااعزازاپنے نام کیا،راحت علی نے میچ میں چار،محمدعامرنے تین وکٹیں حاصل کیں،دوسری اننگزمیں بیرسٹونے سب سے ز یادہ48رنزبنائے ،بیلنس43جبکہ وینس42رنزبناسکے۔
چوتھے روزپاکستان نے اپنی اننگز8وکٹو ں کے نقصان پر214رنز کے ساتھ دوبارہ شروع کی توصرف ایک رنزکے اضافے سے ہی پوری ٹیم215رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔یاسر شاہ 30 اور محمد عامر ایک رن بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کرس براڈ نے آوٴٹ کیا۔(جاری ہے)
پاکستان کیپہلی اننگزکی67رنزکی برتری کے ساتھ انگلینڈ کو283رنزکاہدف ملا۔انگلینڈ کے آوٴٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی کپتان کک تھے جو آٹھ رنز بنا کرراحت علی کے گیند پر سرفراز کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔
ہیلز16، جوئے روٹ9 رنزبناکرراحت علی کاشکاربنے، ونس 42، بیلنس 43 رنزکی اننگزکھیل سکے ، معین علی دو اور کرس براڈ ایک اور بال تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پربیرسٹو نے پاکستانی بولنگ کا جم کا مقابلہ کیا تاہم وہ 48 کے انفرادی سکور پر یاسر شاہ کا تیسرا شکار بن گئے۔پاکستان کی طرف سے دوسری اننگزمیں یاسرشاہ نے چار، راحت علی نے تین ،محمد عامر نے دو اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے پاکستان نے پہلی اننگز میں 339 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی اس طرح پاکستان کو 67 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں215جبکہ انگلینڈ کی ٹیم207رنزبناسکی۔پاکستان نے لاڈزٹیسٹ میں75رنز سے فتح حاصل کرکے چارمیچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔کھلاڑیوں نے لارڈزگراؤنڈ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پرگراؤنڈ میں جشن منایا اس فتح کے بعدپاکستانی ٹیم اس گراؤنڈ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی ۔یاسرشاہ کوشاندارباؤلنگ پرمین آ ف دی میچ قراردیاگیا انہوں نے مجموعی طورپرمیچ میں دس وکٹیں لینے کااعزا ز حاصل کیا۔کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بطورکپتان پاکستانی ٹیم پرفخر ہے انہوں نے محمدعامرکی کارکردگی کو بھی سراہا ۔پاکستانی کپتان نے کہاکہ ٹیسٹ میچ میں آج کی فتح کوعبدالستارایدھی کے نام کرتے ہیں۔پاکستان کی طرف سے انگلینڈ کے آخری کھلاڑی کی وکٹ حاصل کرتے ہی گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین نے خوشی سے جھومناشروع کردیا اورپاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.