پشاور:مشیروزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا آنجہانی سورن سنگھ کا خاندان حکومتی امداد سے محروم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جولائی 2016 21:25

پشاور:مشیروزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا آنجہانی سورن سنگھ کا خاندان حکومتی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء) قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے مشیر وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا آنجہانی سورن سنگھ کا خاندان حکومتی امداد سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

بیٹے اجے سنگھ نے نجی ٹی وی سے گفتتو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد سورن سنگھ کو 22 اپریل کو قتل کیا گیا۔ والد کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے قانونی پیچیدگی پر نہیں نکال سکتے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی مالی مدد نہیں کی گئی۔ہمارا خرچہ ماموں برداشت کررہے ہیں۔