مکہ مکرمہ میں واقع پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آتشزدگی

حادثے کے وقت عمارت میں کسی مسافر یا معتمر کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں ، محکمہ شہری دفاع

اتوار 17 جولائی 2016 20:44

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آگ لگ گئی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کی شاہراہ عبداللہ پر واقع پاکستانی حج کمیشن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے کچھ حصے کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کا عملہ پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، حادثے کے وقت عمارت میں کوئی مسافر یا معتمر موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :