سندھ حکومت نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ضیا ء الحسن لنجار کو وزیر داخلہ بنا نے کا امکان

اتوار 17 جولائی 2016 20:41

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) سندھ حکومت نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ضیا ء الحسن لنجار کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کو سندھ کابینہ سے فارغ کرتے ہوئے ان سے وزرات واپس لینا کا فیصلہ کرلیا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت لاڑکانہ واقعہ کے بعد کسی بھی تنازعات میں ملوث ہونے کی بجائے اس مسئلہ کوخوش اسلوبی سے حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور وزیر اعلی سندھ اس سلسلہ میں انتہائی متحرک کردار ادا کررہے ہیں سندھ حکومت نے وزیراداخلہ سہیل انور سیال کو سندھ کابینہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضیاء الحسن لنجار کو صوبائی وزیرداخلہ بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلہ میں زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت آزاد کشمیر کے الیکشن میں مصروف ہے اس کے بعد میں سندھ کابینہ میں رودل بدل کیا جائے گا ضیاء الحسن لنجار وزیراعلی سندھ کے مشیر اوقاف اور شوشل ویلفیئر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیے چکے ہیں رواں سال پیپلز پارٹی کی قیادت نے ان خدمات کی بنیاد پر ان سندھ اسمبلی کا ممبر بھی منتخب کروایا ہے ضیاء الحسن لنجار ماہرقانون بھی ہیں اور سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور ڈسڑکٹ بار کونسل نواب شاہ کے صدر بھی ہیں پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد کے ڈویژنل صدر بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :