کراچی، اغواء برائے تاوان میں ملوث اینٹی کار لفٹنگ سیل کے 4 اہلکار گرفتار

اتوار 17 جولائی 2016 20:15

کراچی، اغواء برائے تاوان میں ملوث اینٹی کار لفٹنگ سیل کے 4 اہلکار گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) محافظ ہی لٹیرے بن گئے، کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے چار اہلکار جیکب آباد سے آنیوالے چار افراد کو اغواء کر کے تاوان طلب کرنے کے الزام میں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل کے چار اہلکاروں نے جیکب آباد سے کراچی پہنچنے والے عبد الحق، عبد الجبار اور رئیس سمیت چار افراد کو صدر کے علاقے سے اغواء کرکے رہائی کے لئے تاوان طلب کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع آئی جی سندھ کو ملی تو ان کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کر کے چاروں مغویوں کو بازیاب کرا لیا اور اے سی ایل سی کے چار اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ انکے خلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :