کشمیر ہمارے ایجنڈے پر ہے ، کشمیر کے مسئلہ پر دوسری جماعتیں پہلے کیوں خاموش رہیں،مولانا فضل الرحمن

لاشیں گرنے پر تہمت کشمیر کمیٹی پر لگا دی جاتی ہے،پوسٹرز لگانے والوں نے آرمی چیف کے ساتھ زیادتی کی ، اس قسم کی حرکات غداری کے زمرے میں آتی ہیں ، ترکی میں بغاوت بین الاقوامی سازش کے نتیجے میں ہوئی، مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، ترک عوام نے بغاوت کو ناکام بنا کرایک نئی تاریخ رقم کر دی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس

اتوار 17 جولائی 2016 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، ترک عوام نے بغاوت کو ناکام بنا کرایک نئی تاریخ رقم کر دی،کشمیر ہمارے ایجنڈے پر ہے ۔ وہ اتوار کو پشاور میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردوان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ترک صدر سلطنت عثمانیہ کے وارث ہیں ۔ مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ترکی میں بغاوت کی ناکامی پر ترکی کے عوام اور صدر کو مبارک باد دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترک عوام نے بغاوت کو ناکام بنا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ۔ ترک عوام نے پوری امت مسلمہ کے لئے نشان راہ کا تعین کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں بغاوت بین الاقوامی سازش کے نتیجے میں ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر ہمارے ایجنڈے پر ہے ۔ کشمیر کے مسئلہ پر دوسری جماعتیں کیوں خاموش رہیں۔ لاشیں گرنے پر تہمت کشمیر کمیٹی پر لگا دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹرز لگانے والے نے آرمی چیف کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ اس قسم کی حرکات غداری کے زمرے میں آتی ہیں ۔ واقع میں ملوث لوگوں کا پیچھا کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :