سیکیورٹی فورسز نے افغان مہاجرین کا 23گاڑیوں پر مشتمل قافلہ افغانستا ن بھیجواد یا

مہاجرین کے خالی کردہ مکان بلڈوزرسے مسمار کر دیئے

اتوار 17 جولائی 2016 20:10

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء)آپریشن کے تیسرے دن سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے 23گاڑیوں پر مشتمل قافلہ افغانستا ن بھیجواد یا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اتوارکو سیکیورٹی فورسز نے ملاگوری کے علاقے شیر برج ملک کلی میں تیسرے دن علاقے کو افغان مہاجرین سے کلئیر کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق23گاڑیوں کا قافلہ افغانستان کیلئے روانہ کر دیا جس کے بعد اس علاقے کو افغان مہاجرین سے کلئیر کر دیا گیاہے۔

جبکہ اُن کے گھروں کو بلڈوزرکے ذریعے سے مسمار کر دیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ملک کلی شیر برج میں رہائش پذیر افغان مہاجرین گذشتہ کئی دہائیوں سے یہاں پر رہائش پذیر تھے جوکہ چالیس سے زائد کی خاندانوں پر مشتمل تھے اور ان کی آبادی ایک ہزار سے زائد کی تھی اورماربل، ٹرانسپورٹ، مال مویشی و دیگر پیشے ان کے ذریعہ معاش تھے۔