Live Updates

جمہوریت کو فوج سے نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے: عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جولائی 2016 19:28

جمہوریت کو فوج سے نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے: عمران خان

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ترکی میں عوام کی خدمت کرنے والی حکومت کیساتھ عوام کھڑی ہوئی۔ اگر پاکستان میں فوج آ جائے تو لوگ مٹھایئاں بانٹیں گے اور جشن منائیں گے۔ عمران خان کا آزاد کشمیر کے علاقے چکسواری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی میں جمہوری حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئی کیونکہ ترکی کے صدر طیب اردوان اپنے ملک میں خوشحالی لے کر آئے۔

طیب اردوان نے تعلیم اور عوام کی صحت کی سہولیات کیلئے پیسہ خرچ کیا۔ ترک صدر نے اپنی عوام کی خدمت کی اور تمام قرضے ختم کیے۔ ترکی میں عوام کی خدمت کرنے والی حکومت کیساتھ عوام کھڑی ہوئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جمہوریت کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جمہوریت کو فوج سے نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے۔ طیب اردوان نے قرضے ختم کئے اور نواز شریف نے تین سالوں میں 6 ہزار ارب کا قرضہ چڑھایا۔

ہر پاکستانی بچہ آج ایک لاکھ 20 ہزار کا مقروض ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے لیکن پاناما لیکس کا جواب دینے کی بجائے ہمیں دکھ بھری کہانیاں سنائی جاتی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنی عوام کو جواب دیا۔ ہمارا وزیراعظم اگر جمہوری ہوتا تو پارلیمنٹ میں جواب دیتا۔ ہمارے ہاں جواب دینے کی بجائے اپوزیشن اور میڈیا کو خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر پہلے الیکشن میں دھاندلی کرتے ہیں اس کے بعد اقتدار میں آ کر پیسہ بناتے اور چوری کے پیسوں کو بچاتے ہیں۔ مغرب کو جمہوریت اوپر اور ہمارے حکمران بچوں کو تیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے بعد نواز شریف نے پنجاب میں سب سے زیادہ حکمرانی اور آج تک کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جس میں چیک اپ کروا لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات