بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، مسافر کے سامان سے 12 کلو ہیروئن برآمد

اتوار 17 جولائی 2016 19:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے بارہ کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے بارہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی،واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملزم کی شاخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر پی آئی اے کی پرواز 785 پر لند ن جا رہا تھا جس نے کپڑوں اور دیگر سامان میں بارہ کلو وزنی ہیروئن چھپا رکھی تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :