فیصل آباد ڈویژن میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے تحریک زور پکڑ گئی ڈویژن کے2 کروڑ سے زائد عوام اب اپنا حق چھین کر لیں گے ، پا کستان کے ما نچسٹر فیصل آباد جو پا کستان کا دوسرا بڑا ریونیو دینے والا شہر ہے ٹیکسٹا ئل سٹی کو آئین کے آرٹیکل 198(4)کے تحت دوسرئے ڈویژنوں کی طرح عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فرا ہم کیا جا ئے

تا جر تنظیمیں سول سو سا ئٹی میڈیا ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشنز کا مشترکہ اعلا میہ

اتوار 17 جولائی 2016 18:03

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) فیصل آباد ڈویژن میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے تحریک زور پکڑ گئی ڈویژن کے2 کروڑ سے زائد عوام اب اپنا حق چھین کر لیں گے اگر پا کستان کے ما نچسٹر فیصل آباد جو پا کستان کا دوسرا بڑا ریونیو دینے والا شہر ہے ٹیکسٹا ئل سٹی کو آئین کے آرٹیکل 198(4)کے تحت دوسرئے ڈویژنوں کی طرح عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فرا ہم کیا جا ئے اگر فیصل آباد ڈویژن میں ہا ئیکورٹ بنچ نہ بنا یا گیا تو ہر قسم کا کاروبار بند کر دیں گے ٹرنسپورٹ کا پہیہ جام کر دیں ہا ئیکورٹ بنچ کے قیام تک اس ڈویژن کے وکلاء بھی عدا لتوں میں پیش نہیں ہو نگے تفصیلات کے مطا بق ٹیکسٹا ئل سٹی کی تمام تا جر تنظیمیں سول سو سا ئٹی میڈیا ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشنز ایک پلیٹ فارم پر جمع گز شتہ روز ہو نے وا لے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد جو کہ ٹیکسٹا ئل کا حب ہے اور منتخب حکو مت کو ریو نیو دینے وا لا دوسرا بڑا شہر ہے جس کے عوام کو گز شتہ 35سال سے اس ڈویژن میں ہا ئیکورٹ پنچ نہ بنا کر عوام کو سستے انصاف کی فرا ہمی جیسی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے ایک منصو بے کے تحت ٹیکسٹا ئل سٹی میں ہا ئیکورٹ بنچ کے قیام میں رکا وٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں جو اب برداشت نہیں کی جا ئیں گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار کے سابق عہدیداران ، ممبران پنجاب بار کونسل اور شہری تنظیموں میڈیا ، لائیرز وسول سوسائٹی پبلک سرونٹ نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہاگر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا اعلان نہ کیا گیا تو فیصل آباد ڈویژن میں وکلاء اور سول سائٹی کی طرف سے احتجاجی دائرہ کار کو وسیع کیا جائیگا اور شہر میں پہیہ جام وشٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی اور فیصل آباد شہر کو بند کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :