کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر لاہور کی تاجر برادری بھرپور شرکت کرے گی

(ن) لیگ کی حکومت بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی‘شاہد نذیر جنرل سیکرٹری ٹریڈر ونگ

اتوار 17 جولائی 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وبربریت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے19جولائی کو منائے جانے والے یوم سیاہ میں لاہور کی تاجر برادری بھرپور شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کشمیر یوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے جدو جہد جاری رکھے گی ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کشمیری عوام کے جذبات کا احترام کرتی ہے اور ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں آ واز بلند کرتی رہے گی ۔انہو ں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ظالم فوج مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ عالمی امن کے ٹھیکے داراقوام متحدہ کی خاموشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

متعلقہ عنوان :