ینگ ڈاکٹرزنے سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف 20جولائی کو پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا
دفعہ 144 کے باوجود پورے پنجاب سے ڈاکٹرز اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے اور کامیاب ہو کر لوٹیں گے‘ عہدیداروں کا بیان
اتوار 17 جولائی 2016 17:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف 20 جولائی کو پنجاب اسمبلی کے گھیراؤکا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پالیسی واپس لینے کے اعلان تک دھرنا جاری رہے گا۔ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج روکنے کیلئے دفعہ 144 لگائی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔
آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران دفعہ 144 پنجاب میں لگانے کا کیا جواز بنتا ہے ۔(جاری ہے)
تمام ینگ ڈاکٹرز دفعہ 144 کے باوجود پورے پنجاب سے نہ صرف اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے بلکہ کامیاب ہو کر لوٹیں گے ۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب خان نیازی کوایڈمنسٹریشن اور حکومتی ہاتھوں میں کھیلنے ،ایسوسی ایشن کیخلاف سازشیں کرنے پر ہمیشہ کیلئے نکال دیا گیا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ تمام سیاستدانوں، ججوں اور بیوروکریٹ کو نہ صرف سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرانے کا پابند کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے بلکہ علاج کے نام پر بیرون ملک دورے اور عیاشیوں پر پابندی لگائی جائے تا کہ سرکاری ہسپتالوں کو بہتر کیا جا سکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.