مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش، رینجرز کا لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،35 افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 17 جولائی 2016 17:48

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش کیلئے لاڑکانہ کے قریب گوٹھ پٹھان ابڑو سمیت دیگر علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 35 افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان پر سنگین مقدمات درج ہیں ،ملزمان کو اسدکھرل کی سرپرستی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پانچ روز قبل رینجرز کی تحویل سے وزیرداخلہ سندھ کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کی گرفتاری کے لئے رینجرز نے اپنی کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہویگوٹھ ابڑو میں سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران35 افراد کو گرفتار کیاگیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔تمام افراد پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ملوث بتائے جاتے ہیں،جنہیں ملزمان کو اسد کھرل کی پشت پناہی حاصل ہے۔گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں اسد کھرل کے قریبی ساتھی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پانچ روز قبل رینجرز کی حراست سے فرار ہونے والے اسد کھرل کے واقعے کی ایف آئی آر بھی ابھی تک درج نہیں کی جا سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :