پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر تھی
اتوار 17 جولائی 2016 17:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) لاہور، قصور ، کامونکی، شیخوپورہ ، پتوکی ، اوکاڑہ ، کوٹ رادھا کشن اور گردونواح میں 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کی سہ پہر لاہور، شیخوپورہ ، کامونکی، پتوکی، اوکاڑہ، کوٹ رادھاکشن ، شاہ کوٹ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ زلرلے کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں 37کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.