19 جولائی کو پیپلز پارٹی کا ہجیرہ کے مقام پر جلسہ ہوگا

اتوار 17 جولائی 2016 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء ) 19جولائی ہجیرہ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیراور سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ ، سردار غلام صادق خان سپیکر قانون ساز اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار خطاب کریں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مرکزی رہنماؤں کو MPچیک پوسٹ پر ایک بڑے جلوس کی قیادت میں جلسہ گاہ میں لے جایا جائے گا۔ یہ جلسہ انتخابی مہم اور پیپلز پارٹی کے حلقہ انتخاب کا آخری بڑا جلسہ ہو گا۔ اس جلسے میں حلقہ انتخاب کی ۴ یونین کونسلز ، یونین کونسل تراکھل ، یونین کونسل پپے ناڑ، یونین کونسل جنڈالی ، یونین کونسل بانتینی، چھٹ سراڑی ، رکڑ دھر اور میونسپل کارپوریشن ہجیرہ شہر کے بڑے جلوس، جلسہ گاہ میں قائدین کی قیادت میں کالج گراؤنڈ میں پونچیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :