سنجاوی : چور وں نے میڈیسن اور موبائل شاپ کا صفایا کر دیا

اتوار 17 جولائی 2016 17:36

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) سنجاوی چوری نے میڈیسن اور موبائل شاپ کا صفایا کر دیا انجمن تاجران کے اپیل پر پہیہ جام ہڑتال۔تفصیلات کیمطابق سنجاوی مین بازار میں گذشتہ شب میڈیسن ایجنسی اور موبائل شاپ کو چھت کے اوپر سے سراخ کرکے لاکھوں روپے کا میڈیسن اور موبائل چوری کی گئی ۔چوری کی بڑتے ہوئے وارداتوں کیخلاف انجمن تاجران رجسٹرڈ کی اپیل پر مکمل پہیہ جام ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ہڑتال کے باعث سنجاوی کوئٹہ ،زیارت ،ہرنائی،لورلائی ،دکی کی روڈ پر ٹائر جلا کرکے بند کی گئی ۔ہڑتال کی حمایت پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ شکاری گروپ نے کی ۔پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حاجی نواب خان دُمڑ ،فیاض احمد رحمانی ،انجمن تاجران کے چیئرمین عجب خان ،عبدالعلی دُمڑ،گلاب خان ،میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر ظفر اللہ ،شفقت اللہ ،نیاز محمد سے سنجاوی انتظامیہ کے کامیاب مذکرات اور چوروں کی گرفتاری کے یقین دہا نی پر ہڑتال ختم کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :