کراچی ،رینجرز کی کارروائی ،4 افغانیوں سمیت5 ملزم گرفتار

اتوار 17 جولائی 2016 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں چار افغانیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں چار افغان باشندے بھی شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ سہراب گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں سنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ملا ہے جسے تحویل میں لے لیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :