استنبول میں مقیم 200سے زائدپاکستانیوں کو لیکر ترک ایئر لائن کی دو پروازیں کراچی پہنچ گئیں

اتوار 17 جولائی 2016 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) استنبول میں مقیم 200سے زائدپاکستانیوں کو لیکر ترک ایئر لائن کی دو پروازیں کراچی پہنچ گئی، مسافروں نے وطن واپسی پر خدا کاشکر ادا کیا۔ترکی میں فوجیوں کی بغاوت کی کوشش کے دوارن ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر ترک ایئر لائن کے طیارے کراچی پہنچ گئے۔ترک ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 708 کے ذریعے150 پاکستانیوں اور دوسری پروازٹی کے 118 کے ذریعے 78 پاکستانیوں کولیکر کراچی پہنچا۔

پروازیں رات تین اور صبح آٹھ بجے پہنچیں۔

(جاری ہے)

مسافروں کا کہنا تھاکہ فوجی بغاوت کے باعث استنبول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہر طرف افرتفری کا عالم تھا۔وطن واپس پہنچنے پر مسافروں نے خدا کا شکر ادا کیا جبکہ ایئر پورٹ پر موجود ان کے اہلخانہ نے پرجوش استقبال کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ناکام فوجی بغاوت کے باعث استنبول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ استنبول سمیت پورے ترکی میں افراتفری کا عالم تھا۔ ایئرپورٹ کی فضا میں جنگی طیارے پرواز کر رہے تھے۔کٹھن حالات تھے اپنی سر زمین پر پہنچ کر تحفظ اور اطمینان محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :