اپوزیشن کی تحریک سے جمہوریت کو نہیں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والوں کو خطرات لا حق ہیں‘ شاہ محمود قریشی

اہم اجلاس 20جولائی کو طلب کر لیا گیا ،مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال او ر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائیگا

اتوار 17 جولائی 2016 17:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک سے جمہوریت کو نہیں بلکہ کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والوں کو خطرات لا حق ہیں،حتی الامکان کوشش ہو گی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے تحریک چلائیں اور اس کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اہم اجلاس 20جولائی کو طلب کر لیا ہے جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال او ر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے کرپشن نہیں کی تو خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں ۔ حکومت کی ’’ میں نہ مانوں ‘ ‘ کی رٹ مسائل کو جنم دے رہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمران نظام کو خطرات لا حق ہونے کے نام پر بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ اپوزیشن کی تحریک سے جمہوریت کو نہیں بلکہ کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والوں کو خطرات لا حق ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوام کو حقوق دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے انشا اﷲ اس میں فتح عوام کی ہو گی ۔