وزارت مذہبی امور 20 جولائی کو حج پروازوں کا شیڈول جاری کریگی

اتوار 17 جولائی 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) وزارت مذہبی امور و بین الامذاہب ہم آہنگی 20جولائی کو حج پروازوں کا شیڈول جاری کریگی ۔

(جاری ہے)

یہ بات وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ حجاج کو انکی پروازوں کے شیڈول،رہائش،مکتب نمبر اور دیگر متعلقہ تفصیلات سے ایس ایم ایس یا خطوط کے زریعے آگاہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہو گا۔شیڈول کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔انہوں نے حجاج پر زور دیا کہ وہ وزارت کے زیر اہتمام جاری تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :