ساہویال،ایس پی ٹریفک کے بوگس دستخط کر کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے گروہ کا سرغنہ ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل گرفتار
اتوار 17 جولائی 2016 16:27
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پولیس سول لائن نے ایس پی ٹریفک کے جعلی دستخط کر کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے گروہ کے سرغنہ ٹریفک برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق اور کانسٹیبل خاور وسیم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس ساہیوال برانچ میں عرصہ دراز سے ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق تعینات تھا اور وہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دینے کا ماہر تھا لیکن جب حکومت نے کمپیوٹر رائزڈ سسٹم کر دیا تو محمد فاروق نے اپنے فن کا مظاہر ہ جاری رکھا اور لائسنس بنانے کی رشوت 10ہزار روپے سے بڑھا کر 20بیس ہزار روپے کردی موٹر سائیکل، کار ،ٹریکٹر ،رکشہ اور بڑی گاڑیوں کے ریٹ دوگنے کر دیے ۔
چند روز قبل ایس پی ٹریفک نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے ایک ڈرائیور کو لائسنس دینے سے انکار کر دیا اور سفارشی کی سفارش بھی نہ مانی لیکن ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق نے اس ڈرائیور کو لائسنس ایس پی کے دستخطوں سے بنا کر دے دیا جب یہ معاملہ ایس پی ٹریفک کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے انکوائری کی تو ایس پی ٹریفک کے دستخط بوگس پائے گئے اور دوران تفتیش ایس پی ٹریفک کے کئی لائسنس جعلی دستخطوں سے بنانے کا انکشاف ہو ا اور ایس پی ٹریفک نے جب فوری طور پر گزشتہ ایک ہفتے کے ڈرائیونگ لائسنسوں کی فائلوں کی چیکنگ کی تو پانچ فائلوں پر ایس پی ٹریفک کے بوگس دستخط پائے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.