شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ عرفان دولتانہ

اتوار 17 جولائی 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، صحت ، تعلیم ، صنعت اور دیگر شعبوں میں ان کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جاندار معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت پہلے سے بہت زیادہ مستحکم ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے -اگلے برس کے اختتام تک توانائی منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی-ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہونے سے زراعت، صنعت اور دیگر شعبے ترقی کریں گے اور سالانہ ترقی کی رفتار میں دوفیصد اضافہ ہوگا - انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل سے بھی توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :