صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 8 اگست کو طلب کر لیا

اتوار 17 جولائی 2016 16:22

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 8 اگست شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں اہم قومی و بین الاقوامی امور سمیت قانون سازی کے لئے متعدد بل بھی پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی زرائع کے مطابق ہارٹ سرجری کے بعد صحت ہاب ہونے پر وزیراعظم نواز شریف بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے زرائع کے مطابق پانامہ پیپرز , قرضہ جات اور دیگر امور کے حوالے سے ٹی او آرز طے نہ ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :