کیپٹل سٹی پولیس چیف کو لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت

اتوار 17 جولائی 2016 15:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس چیف کو لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے رجسٹرار لاہو رہائیکورٹ خورشید انور رضوی کے ہمراہ عدالت عالیہ کے داخلی اور خارجی راستوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر عدالت کے اطراف اور اندرونی احاطے میں بھی سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔