پیپلز پارٹی ورکرز نے بھی ملک کی موجودہ سیاست میں بھرپور سر گرم ہونے کا فیصلہ

عوامی ایشوز ، پانامہ لیکس کے معاملے پر آئندہ ماہ سے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے

اتوار 17 جولائی 2016 15:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پیپلز پارٹی ورکرز نے بھی ملک کی موجودہ سیاست میں بھرپور سر گرم ہونے کا فیصلہ کر لیا ، عوامی ایشوز اور پانامہ لیکس کے معاملے پر آئندہ ماہ سے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری کا کہنا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی سے ہرگز جدا نہیں بلکہ نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے الگ پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد پیپلز پارٹی عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتر سکی۔ پیپلز پارٹی ورکرز نے لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت پانامہ لیکس کے خلاف عوام کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے اور اگست میں بھرپور سر گر میاں کی جائیں گی ۔ اس سلسلہ میں لاہور ، ملتان ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں او رمظاہرے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن متحد ہیں ۔