ماڈل قندیل بلوچ کا قاتل وسیم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جولائی 2016 15:43

ماڈل قندیل بلوچ کا قاتل وسیم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل کو تین روزہ ریمانڈ پر پویس کے حوالے کر دیا گیا، عدالت میں بھی ملزم نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

معروف ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے ملزم اس کے سگے بھائی وسیم کو تھانہ مظفر آباد پویس نے ڈیوٹی مجسر یٹ اظہر جاوید کی عدالت میں پیش کر کے عدالت سے14 ریمانڈ کی ستدعا کی کہ ملزم سے بر آمدگی کرنی ہے عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملنزم کو پویس کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم وسیم نے ڈیوٹی مجسریٹ کی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ،پہلے قندیل بلوچ کو نشہ آور چیز کھلائی ہے اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے مجھے اس قتل پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :