Live Updates

عمران خان نے 20جولائی کو پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا

اتوار 17 جولائی 2016 15:13

عمران خان نے 20جولائی کو پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 20جولائی کو پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کے بعدپاناما لیکس کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چےئرمین تحریک انصاف نے لندن سے وطن واپسی کے فوری بعد پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پی ٹی آئی ارکاکین پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے ،تاہم پارٹی رہنماوں کی مشاورت کے بعد آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا،پی ٹی آئی رہنماوں کا 20 جولائی کو ہونے والا اجلاس اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :