صدر ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوجی کی بربریت کیخلا ف سخت پیغام دیا جائیگا،ذرائع

اتوار 17 جولائی 2016 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس کل (پیرکو) طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی بربریت کیخلا ف سخت پیغام دیا جائیگا جبکہ ترکی میں جمہوریت کیخلاف ہونے والی بغاوت کو ناکام بنانے کیلئے ترک عوام کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین سینیٹ سماجی رہنما عبد الستارایدھی اور صوفی قوال امجد فرید صابری کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :