اسلام آباد ائیرپورٹ پربرطانوی شہری سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

اتوار 17 جولائی 2016 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے برطانوی مسافر کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم عملے نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 785 میں سوار محمد وسیم نامی ایک مسافر کے سامان سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کے قبضے سے ملنے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 20 کروڑ روپے سے زائد ہے، محمد وسیم آزاد کشمیر کے علاقے میرپور کا رہائشی ہے تاہم وہ برطانوی شہریت کا بھی حامل ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :