نادرا پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے‘ پشتونوں کی محب وطنی کو چیلنج کیا جارہا ہے‘ ہم جمہوری لوگ ہیں اور قیام پاکستان میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں‘ نادرا بلا وجہ پشتونوں کو تنگ کررہا ہے‘ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نادرا کے رویے کا نوٹس لیں‘ نادرا میں رشوت لیکر شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 17 جولائی 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ نادرا پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے‘ پشتونوں کی محب وطنی کو چیلنج کیا جارہا ہے‘ ہم جمہوری لوگ ہیں اور قیام پاکستان میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں‘ نادرا بلا وجہ پشتونوں کو تنگ کررہا ہے‘ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نادرا کے رویے کا نوٹس لیں‘ نادرا میں رشوت لیکر شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں۔

اتوار کو سینیٹر عثمان کاکڑ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا بلا وجہ پشتونوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ پورے ملک میں شناختی کارڈ کے حوالے سے صرف پشتونوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور جب تصدیق کا مرحلہ شروع ہوا ہے اس میں بھی صرف پشتونوں کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں اور قیام پاکستان میں اپنے خون دیکر اہم کردار ادا کیا ہے آج نادرا ہماری محب الوطنی کو چیلنج کررہا ہے نادرا کے لوگ پشتونوں سے رشوت ہتھیانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے پاکستان میں سیاسی نظام کی بقاء کے لئے جدوجہد کرنے والے پشتونوں کے خلاف نادرا کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ کو نادرا کے اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :