کاشتکار دھان کی پنیری کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کریں ٗمحکمہ زراعت کا مشورہ

تنے کی سنڈیوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہریں ڈالیں ٗہدایت نامہ

اتوار 17 جولائی 2016 14:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی پنیری کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

دھان کا ٹوکہ بعض اوقات پنیری پر شدید حملہ کرتا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو پنیری دوبارہ کاشت کرنی پڑتی ہے ٗٹوکہ کے بروقت انسداد کے لیے کاشت کار کھیت کی وٹوں اور کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھنے کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کی مشاورت سے زہر کاپنیری اور اس کے اردگرد کی وٹوں پردھوڑایا سپرے کریں۔

تنے کی سنڈیوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہریں ڈالیں۔دھان کی پنیری پر زہر پاشی دو بار کی جائے پہلی بار 8تا10دن کی پنیری پر دھوڑا یا سپرے کی شکل میں اور دوسری مرتبہ 15تا20دن کی پنیری پر دانہ دار زہروں کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :