ترکی میں امن و استحکام عوام کے مفاد میں ہے،ہمیں اس وقت کسی قسم کے تنازع میں نہیں پڑنا چاہیے ٗشاہ محمود قریشی

ہمیں ترکی میں جمہوریت کے تسلسل میں دلچسپی ہونی چاہیے،دہشت گردی علاقائی اور عالمی مسئلہ ہے ٗانٹرویو

اتوار 17 جولائی 2016 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی میں امن و استحکام عوام کے مفاد میں ہے،ہمیں اس وقت کسی قسم کے تنازع میں نہیں پڑنا چاہیے اور ہمیں ترکی میں جمہوریت کے تسلسل میں دلچسپی ہونی چاہیے،دہشت گردی علاقائی اور عالمی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا ہے کہ ترکی میں حالات جلد معمول پر آجائیں‘ہماری نیک خواہشات ترک عوام کے ساتھ ہیں،ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ہے،باہمی تعلقات لازوال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان کی سربراہی میں ترکی نے ترقی کی ہے، چاہتے ہیں کہ ترکی میں خوشحالی اور ترقی ہو،رجب طیب اردگان ترکی کے منتخب صدر ہیں اور ترکی عوام اردگان کو منتخب صدر مانتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی مسئلہ ہے اور ترکی کو بھی دہشت گردی کا سامنا رہا ہے،ترکی میں امن دہشت گردوں سے مقابلے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا،ترکی میں امن و استحکام عوام کے مفاد میں ہے،فرانس میں دہشتگردی اس کی تازہ مثال ہے۔