نصیر آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار جاں بحق اورایک زخمی

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نادر خان اور کانسٹیبل عمران کے ناموں سے ہوئی ہے

اتوار 17 جولائی 2016 14:42

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) نصیر آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نصیر آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نادر خان اور کانسٹیبل عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد کانسٹیبل عمران اور عثمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کے بعد واقعہ میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی ٗجوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا تاہم اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی شناحت کانسٹیبل عمران اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جس کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :