امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکا میں ایک سال کی تعلیم مکمل کرنے والے 66طالبعلموں کو سرٹیفیکٹس دیئے

اتوار 17 جولائی 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکا میں ایک سال کی تعلیم مکمل کرنے والے 66طالبعلموں کو سرٹیفیکٹس دیئے ۔ ان طالبعلموں کا تعلق پنجاب خیر پختونخوا اور شمالی علاقوں سے ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تعلیمی سال 0216-17ء کے دوران سیکنڈری سکول کے 105پاکستانی طالبعلم امریکا میں تعلیم حاصل کریں گے ٗ امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے کہا کہ طالبعلموں کے تبادلے کے پروگرام سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور تعلقات کو فروغ حاصل ہوگاپاکستان اور امریکی حکومت تعلیمی شعبہ میں تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں جس سے پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری اور لوگوں کے درمیان روابطہ کے قیام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کینڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی پروگرام کے تحت پاکستان بھر سے 171طالبعلموں کو ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر شرکت کا موقع ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :